ابنا: عراق کی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بغداد اور الانبار میں دہشتگردوں کے خلاف مختلف کاروائیوں میں ایک ہزار دو سو پچاس دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا ہے جن میں کئی غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ عراق میں انسداد دہشتگردی کے ادارے نے بھی مختلف دھماکوں میں ملوث چار ہزار افراد کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ انسداد دہشتگردی کے ادارے کے سربراہ نے گرفتار ہونے والے دہشتگردوں کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ دس سالوں میں سعودی عرب کی ایما پر مختلف عرب ممالک کے ان دہشتگردوں نے عراق کے مختلف شہروں کے بازاروں، گلیوں، سرکاری عمارتوں اور فوجی تنصیبات پر حملے کئے ہیں۔
.......
/169